بون میرو ٹرانسپلانٹ بڑی کامیابی ہے: وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

بون میرو ٹرانسپلانٹ بڑی کامیابی ہے: وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: چلڈرن ہسپتال میں کینسر کے ننھے مریضوں کے پہلے 10 بون میرو ٹرانسپلانٹ مکمل، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ بڑی کامیابی ہے، اس طبی سہولت کی فراہمی کے لیے جتنے فنڈز درکار ہوں گے حکومت فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں ایک برس قبل شروع ہونے والے پروگرام کے تحت 10 سے زائد ٹرانسپلانٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس کامیابی پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ثاقب ظفر، ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، مریض بچوں اور ان کے والدین سمیت فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس شریک ہوئے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ ایک بڑی کامیابی ہے اور حکومت اس طبی سہولت کی فراہمی کے لئے تمام وسائل فراہم کرے گی, شعبہ صحت میں افراد قوت کی کمی کو جلد دور کر دیا جائے گا۔

وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت کینسر کے مرض سے ڈوبتی سانسوں کے لئے نئی زندگی ہے، مریضوں کی تعداد کے پیش نظر سرکاری شعبے میں مزید ٹرانسپلانٹ سنٹرز کے قیام کی ضرورت ہے۔