پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آلائشوں سے تیل نکالنے والے یونٹس کیخلاف احسن اقدام

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آلائشوں سے تیل نکالنے والے یونٹس کیخلاف احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: جانوروں کی باقیات سے تیل نکالنے والے فیٹ رینڈرنگ یونٹس کا معاملہ، فیٹ رینڈرنگ یونٹس پنجاب فوڈ اتھارٹی سے لائسنس لینے کے پابند ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیٹ رینڈرنگ یونٹس کے لئے تفصیلی ہدایت نامے کے حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیر صدارت پی ایف اے افسران کا اجلاس ہوا، فیٹ رینڈرنگ یونٹس پنجاب فوڈ اتھارٹی سے لائسنس لینے کے پابند ہوں گے۔

 باقیات کی خریداری اور نکالے گئے تیل کی فروخت کا مکمل ریکارڈ یقینی بنانا ہوگا، تلف شدہ میٹریل کا مکمل تصویری ریکارڈ مرتب کرنا بھی لازمی ہوگا۔ فیصلے کے مطابق باقیات سے نکلا تیل صرف غیر خوردنی مقاصد کے لیے فروخت کیا جا سکتا ہے، تیل کی نقل و حمل میں استعمال ہونیوالی گاڑیوں پر پروڈکشن یونٹ کا نام اور پتہ درج کرنا لازمی ہوگا۔

  پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عائد کردہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ محمد عثمان کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کے ساتھ مل کر مزید جامع پالیسی بنائی جا رہی ہے۔