(جنید ریاض) پیف اور پیما سکولوں کیلئے اچھی خبر، پنجاب حکومت نے رواں ہفتے نو ماہ سے تعطل کے شکار فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پیف اور پیما میں پڑھانے والے اساتذہ ادائیگی نہ ہونے سے یقینا پریشان ہیں،ہمیں ان کی پریشانی کا احساس ہے، اسی ہفتے سکولوں کو فنڈز جاری کردیئے جائیں گے، جس سے پارٹنر سکولوں میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی ادائیگیاں ہوجائیں گی۔ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے مزید اچھی خبریں اسی ہفتہ کے آخر میں دی جائیں گی۔
PEF and PIMA payments shall be made this week. I know teachers and other employees have been in distress due to non-payments. Hopefully this will ease the burden on them. Next good news is also coming very soon. I understand that teachers have been very patient.
— Murad Raas (@DrMuradPTI) October 29, 2018
دوسری جانب ایپسا کے صدر شبیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ ادائیگیاں صرف بیان کے حد تک کی جارہی ہیں، اگر ادائیگیاں اس ہفتہ نہ ہوئی تو 7 نومبر کو احتجاج کریں گے۔