ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

لاہور کے سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے
کیپشن: City42 - School, Education,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض، اکمل سومرو) عرس حضرت داتا گنج بخشؒ اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلے میں آج شہر بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عرس حضرت داتا گنج بخشؒ اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلے میں آج شہر بھر کے سرکاری ونجی سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گی، شہر کی سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیز کی جانب سے آج ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ سکولز کھولنے پر انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی سکول کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔ تعلیمی ادارے کھولنے پر متعلقہ انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ سکول بند رکھنے کے حوالے سے شہر بھر کے سکولز کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer