ویب ڈیسک: ڈولفن سکواڈ کا جاری مہم کے دوران ون وے گاڑیوں وموٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاؤن، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 208 گاڑیوں، رکشوں و موٹرسائیکلز کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالی 198 موٹر سائیکلز ، 9 أٹو رکشے اور 8 گاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ایس پی ڈولفن زوہیب را نجھا کا کہنا ہے کہ کارروائیاں صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کی گئں، ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں میں زیادہ تر آٹو رکشہ و موٹرسائیکلیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ون وے کی خلاف ورزی سے متعدد جان لیوا حادثات پیش آچکے ہیں۔