ویب ڈیسک: شہر لاہور میں مختلف واقعات میں تین افراد جان بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ سے 65 سالہ ناملوم بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی۔ سول لائن کے قریب ٹریفک حادثے میں 23 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
نو لکھا میں فٹ پاتھ کنارے سے 40 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی، پولیس کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔