زاہد چوہدری: پنجاب میں ڈینگی وائرس پھیلنے کی وجہ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مچھروں کی افزائش تلف کرنے کیلئے فیلڈ ٹیموں کو پٹرول تک مہیا نہ کیا گیا، ڈینگی ورکرز کو بھی 5 ماہ کی تنخواہ نہیں مل سکی۔ ڈیلی ویجز پر بھرتی 2 ہزار ڈینگی ورکرز تنخواہ کیلئے دربدر ہوگئے، تنخواہ نہ ملنے کے باعث ڈینگی ورکرز بد دلی کا شکار ہوگئے، جس کے باعث شہر میں ڈینگی سرویلنس کا عمل بری طرح متاثر ہوگیا۔
ضلعی شعبہ صحت کی عدم توجہی سے شہری ڈینگی کے نشانے پر آگئے۔