پاکستان کرکٹ ٹیم  آسٹریلیا کے دورہ کے لئےروانہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)پاکستان کرکٹ ٹیم  آسٹریلیا کے دورہ کے لئےروانہ، تین ٹیسٹ سریر کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی سےایئر پورٹ کے لئے روانہ،قومی کرکٹ کے تمام کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی بروقت پہنچ گئے،کھلاڑی لاہور ایئر پورٹ کے لئے بس نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے بذریعہ بس روانہ ہوئے،قومی کرکٹ ٹیم سخت سیکورٹی حصار میں ائیر پورٹ روانہ ہوئی۔

سیکورٹی اہلکار بھی نیشنل کرکڑ اکیڈمی پہنچ گئے،پاکستانی ٹیم کا 31 رکنی دستہ آسٹریلیا روانہ ہوا، جس میں ٹیم آفیشلز،  کوچنگ اسٹاف سمیت کھلاڑیوں شامل ہیں،شان مسعود کی قیادت میں 18 رکنی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوئی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہونے والے اسکوڈ میں 13 آفیشل شامل ہیں،۔

بابر اعظم، سرفراز احمد  حسن علی، امام الحق، ابرار احمد، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، محمد رضوان، سعود شکیل 18 رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔

ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ،بولنگ کوچ عمر گل، ٹیم منیجر نوید اکرم چینہ، اسسٹنٹ ٹیم منیجر منصور رانا، میڈیا منیجر رضاء راشد، سپن بولنگ کوچ سعید انور بھی قومی اسکواڈ کے ساتھ روانہ ہوئے،قومی کرکٹ ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلی گی،دوسراٹیسٹ میچ 26 دسمبر ملبرن میں کھیلے گی جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلے گی،ایمریٹس ایئر لائنز کی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر ہونے پر ٹیم بھی تاخیر سے روانہ ہوئی۔