امریکی سفارتکار ہنری کسنجر انتقال کرگئے

امریکی سفارتکار ہنری کسنجر انتقال کرگئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) امریکا کے سابق وزیر خارجہ اور امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے سابق سفارتکار ہنری کسنجر100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ان کی جیوپولیٹیکل کنسلٹنگ فرم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال بدھ کو ریاست کنیکٹی کٹ میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا ہے۔

ہنری کسنجر کو امریکی خارجہ پالیسی کی طاقت کا مرکز تصور کیا جاتا تھا، اس وجہ سے وہ متنازع بھی رہے۔

انہوں نے دو امریکی صدور کے ساتھ کام کیا، جن میں صدر رچرڈ نکسن اور جیرالڈ فورڈ شامل تھے اور امریکی خارجہ پالیسی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سابق وزیر خارجہ اپنی عمر کے اخری دنوں کافی متحرک رہے، وہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں میں شریک ہوتے رہتے تھے۔