ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے انتقال کر گئے  

لیاقت علی خان،سابق وزیراعظم،بیٹے،انتقال،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان انتقال کر گئے۔

ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق چانڈیو نے اکبرلیاقت علی کے انتقال کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھاکہ اکبر لیاقت علی کا علاج کچھ عرصے سےچل رہا تھا، اکبرلیاقت علی گردے کے عارضے کے میں مبتلا تھے اور نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  اکبر لیاقت کے انتقال پرافسوس کااظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے مرحوم کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی۔