ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف گلوکار انتقال کر گئے

امریکی گلوکار ،انتقال،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی گلوکار و نغمہ نگار جیک فلنٹ اپنی شادی کے چند گھنٹوں بعد انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کی بیوہ برینڈا نے سوشل میڈیا پیغام میں اپنے دُلہے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ ’ہمیں اپنی شادی کی تصاویر کی البم دیکھنی تھی لیکن اس کے بجائے مجھے اپنے شوہر کی تدفین کرنا پڑی۔‘

دوسری جانب امریکی گلوکار کے منیجر نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ ’انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ مجھے یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ جیک فلنٹ اب نہیں رہے۔‘

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلنٹ کی شادی ہفتے کے روز ہوئی جبکہ وہ اتوار کی صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔