ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے سینئر وزیر کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا

وزیراعظم نے سینئر وزیر کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر قانون و سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا وزارت سے استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا۔

وفاقی وزرا کے وفد نے سینیٹراعظم نذیرتارڑ سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اعظم نذیرتارڑ وزیرقانون کے منصب پرذمہ داریاں جاری رکھیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے بار میں اپنےگروپ کے رہنماؤں کواعتماد میں لےکرکابینہ میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وزیراعظم کی درخواست پروہ کل سے  پھر ذمہ داریاں  سنبھالیں گے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔