ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا یا نہیں؟جانئے  

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا یا نہیں؟جانئے  
کیپشن: petroleum price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت نے یکم دسمبر سے آئندہ  15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 145روپے82 فی لیٹر  جبکہ ڈیزل کی قیمت 142 روپے62 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ لائٹ ڈیز ل آئل کی قیمت 114 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور مٹی کی تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

 واضح رہے کہ عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستانی عوام توقع کر رہے تھے کہ حکومت عوام کو ریلیف دے گی اور پٹرول سستا ہوگا مگر حکومت نے عوام کو مایوس کرتے ہوئے قیمتیں بر قرار رکھیں۔