ویب ڈیسک: اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا، اوگرا نے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کردی، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء سے ہوگا۔ ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔