ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوبرو بالی ووڈ اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

Amesha patel
کیپشن: Indian actress
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں،عدالت نےوارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی اداکارہ امیشاپاٹیل  کو اگلے ماہ کی 4 تاریخ کو ہونے والی سماعت میں ذاتی طور پر پیش ہونا پڑے گا، اگر اداکارہ سماعت میں حاضر نہ ہوئیں تو ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوجائیں گے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  عدالت عدالت کی جانب سے  اداکارہ امیشا پاٹیل کیخلاف 32 لاکھ 25 ہزار روپے کا چیک باؤنس ہونے کے کیس میں قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے  گئے ہیں۔ امیشا کیخلاف یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا اور  اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2019 میں اندور کے رہائشی سے 10 لاکھ روپے کی رقم ادھار لی تھی، جب رقم کی ادائیگی کے لئے  امیشا نے کمپنی کو دو چیک دیے جو باؤنس ہوگئے۔