ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجھے سائڈ لائن کیا گیا، گورنر پنجاب برطانیہ جاکر پھٹ پڑے

Governor Punjab Ch Sarwar
کیپشن: Governor Punjab
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ اگلے الیلشن میں حصہ لوں گا۔سینٹر تھا اس کو چھوڑ کر گورنر بنایا گیا پارٹی کے اندر بہت سے چیزوں کو دیکھنا ہوتا ہے۔
لندن میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ خوشی ہوتی ہےکہ پاکستانی دو درجن سے زائد اس وقت پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ ہاوس آف کامنز اور ہاوس آف لارڈز میں اپنے ممبران بہت نمائندگی کرتے ہیں۔ نوجوان نسل سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اورسیاست میں اپنا حصہ ڈالیں۔

گورنر پنجاب نےکہا کہ انہیں افسوس سےکہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں جوڈیشل ریفارمز بہت ضروری اور بڑے لیول پر ہونے کی ضرورت ہے۔سینٹر تھا اسکو چھوٹ کر گورنر بنایا گیا پارٹی کے اندر بہت سے چیزوں کو دیکھنا ہوتا ہے۔گورنر بننے کی خواہش نہیں تھی، پارٹی نے رسمی عہدہ دے کر سائیڈ لائن پر کردیا۔ ملک کا بوسیدہ نظام عوام کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہے، کام کا عہدہ دیا جاتا تو ڈلیور کرسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے الیکشن لڑ کر ایکٹو سیاست میں حصہ لیتا اور اگلے الیکشن میں حصہ لوں گا۔