(علی ساہی)پولیس اور محکمہ تعلیم نے بچوں کا مستقبل بہتر بنانےکےلئے بڑا فیصلہ کر لیا ۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن، مراد راس کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات ہوئی جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے تعاون سے سگریٹ، آئس اور شیشہ نوشی سے طلبا و طالبات کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔
اس سلسلے میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں کائٹ فلائنگ کے نقصانات بارے سکولوں میں خصوصی لیکچرز دئیے جائیں گے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ بچے ہمارامستقبل ہیں انکی سیکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سکولوں او ر ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات کا مکروہ دھندہ کرنیو الے عناصر کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں۔
فیصلہ کیا گیا کہ ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیونگ کے خطرات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر مہم چلائی جائے گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن اور پنجاب پولیس مل کر بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت بھی ہماری ذمہ داری ہے۔