(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، بھٹ خاندان میں پیدا ہونے والی عالیہ بھٹ مشہور فلمساز مہیش بھٹ اداکارہ سونی رازدان کی بیٹی ہے، سال 1999 میں بننے والی فلم سنگھرش میں ایک بچی کے کردار سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی عالیہ نے سال 2012 میں اپنا پہلا مرکزی کردار کرن جوہر کے ایک کمسن ڈراما سٹوڈنٹ آف دی ائیرمیں ادا کیا تھا۔
اس کے بعد عالیہ بھٹ نے جوہر کے سٹوڈیو دھرما پروڈکشنز کے زیر اہتمام بننے والی بےشمار فلموں میں کام کر کے خود کو فلمی صنعت میں مستحکم کیا۔جن میں کئی ایک رومانوی فلمیں تھیں، ان میں ٹو سٹیٹس(2014) ، ہمپٹی شرما کی دلہنیا (2014) ، بدری ناتھ کی دلہنیا (2017) اور ڈراما ڈئیر زندگی (2017) جیسے شاہکار شامل ہیں۔
View this post on Instagram
بالی وڈ فلمسٹار عالیہ بھٹ کی ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ گروپ کیساتھ آزادانہ انداز میں ڈانس کررہی ہیں، اداکارہ نےجامنی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، عالیہ بھٹ ڈانس کرتے ہوئے بے حد خوش اور پر جوش نظر آرہی ہیں۔