ڈی سی منڈی بہاؤالدین کو شوکاز نوٹس جاری،تحریری وضاحت طلب

Lahore high court
کیپشن: Lahore high court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نےایجوکیٹرز کی بھرتیوں  پر عملدرآمد نہ کرنےپرڈی سی منڈی بہاؤالدین کو  جاری شوکاز نوٹس کاعبوری حکم جاری کردیا ،عدالت نے ڈی سی منڈی بہاءالدین کو آئندہ سماعت پر تحریری وضاحت سمیت طلب کر لیا۔
 لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے رفاقت علی و دیگر کی درخواستوں پر عبوری تحریری حکم جاری کیا جس کےمطابق عدالتی حکم کے برعکس جواب جمع کروانےپرکیوں نہ ڈی سی منڈی بہاؤالدین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،گزشتہ سماعت پر ڈی سی منڈی بہاؤالدین نےبطورچیئرمین ریکروٹمنٹ کمیٹی بھرتیوں کے معاملے پر فیصلے کیلئے مہلت مانگی۔عبوری حکم کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا ڈی سی منڈی بہاؤالدین کا فیصلہ پیش کیا جوعدالتی حکم کے برعکس ہے،عدالتی حکم کے برعکس فیصلہ کرنے پر کیوں نہ ڈی سی منڈی بہاؤالدین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، درخواست گزاروں کی طرف سے حسن مجید ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں نے 2017ء -2016ء کی پالیسی کے تحت ایجوکیٹرزاسامیوں پر اپلائی کیا۔

 تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے پر محکمے نے کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری  کی ،رفاقت علی کو میرٹ لسٹ میں تیسرے نمبر پر آنے کےباوجود تقرری کا لیٹر نہیں دیا گیا۔ محکمے نے 2018ء کی پالیسی کو جواز بنا کر درخواست گزار کو تقرری کا لیٹر دینے سے انکار کر دیا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ہر نئی پالیسی کا اطلاق ماضی سے نہیں کیاجاسکتا۔استدعا ہے کہ درخواستگزاروں کو بطور ایجوکیٹرز بھرتی کے تقرری لیٹر جاری کرنے کا حکم دیا جائے، ۔ سرکاری وکیل نے کہا لہ ایجوکیٹرز بھرتی کی 2018ء کی پالیسی کے تحت درخواستگزار تقرری کے اہل نہیں۔