ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس بحران پر قابو پانے کیلئے 22 کروڑ ڈالر کے منصوبے کا اعلان

LNG
کیپشن: LNG
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان گیس پورٹ نے گوادر سمیت ملک بھر میں ایل این جی سپلائی کے لیے  ساڑھے 22 کروڑ ڈالر کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کے چیئرمین اقبال زیڈ احمد کا کہنا ہے کہ گوادر کی عوام گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں لہٰذا گوادر میں ایل این جی لا کر بلوچستان سمیت پورے ملک کو دی جاسکتی ہے۔

اقبال زیڈ احمد  نے دعویٰ کیا کہ وہ 7 مہینوں میں ایل این جی لا سکتے ہیں جو گوادر کے عوام کو ایل پی جی سے آدھی قیمت پر سلینڈر کے ذریعے فراہم کی جائے گی تاہم اس کے لیے اوگرا سمیت متعلقہ ادارو ں سے این او سی کا انتظار ہے۔

چیئرمین پاکستان گیس پورٹ  کے مطابق  یہ ایل این جی بلوچستان سمیت ملک بھر میں  سلینڈرز اور ٹینکرز کے ذریعے فراہم کی جائے گی، بحری جہاز سے ٹینکرز صنعتوں کو دیے جائیں گے جب کہ گھریلو صارفین کو سلینڈرز میں دی جائی گی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 8  ماہ سے این او سی کاانتطار ہے، 7  مہینے  میں ایل این جی لے آئیں گے جو صرف گوادر بلوچستان نہیں پورے ملک میں جائے گی۔