سکولوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا منصوبہ ٹھپ

international standard school
کیپشن: international standard school
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر کےایک سو دس ہائی سکولوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا منصوبہ ٹھپ، منصوبہ دوسال گزر جانے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا جس کے باعث ماڈل سکولوں کیلئے جاری فنڈز دیگر منصوبوں کی نظر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے10ہائی سکولز کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا منصوبہ ٹھپ ہوکر رہ گیا ۔لاہورسمیت پنجاب بھر کے 11 اضلاع میں 110 سکولوں کو ماڈل بنایا جانا تھا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نا اہلی کے باعث منصوبہ دو سال گزر جانے کے باوجود نامکمل ہے۔منصوبے کا آغاز جون دوہزار انیس میں کیا گیا تھا۔

ایک سو دس ماڈل سکولز میں جدید سہولیات فراہم کی جانی تھیں۔سکو لز میں جدید آئی ٹی و سائنس لیبز سمیت پی ایچ ڈی اور ایم فی سکالرز کی تعیناتی کی جائے گی۔انفرسٹرکچر سمیت نیا فرنچر و دیگر سہولیات کو بھی پورا کیا جانا تھا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق منصوبہ نئے تعلیمی سال سےقبل مکمل کرلیا جائے گا۔