پاکستان نےبنگلہ دیش کو8وکٹوں سے شکست دیدی

  پاکستان نےبنگلہ دیش کو8وکٹوں سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو پاکستان نے 8 وکٹوں سے شکست دیدی  ، ٹا گانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 157 رنز  پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگ میں یہ ہدف باآسانی حاصل کرلیا ۔چٹا گانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 157 رنز  پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔  دوسری اننگ میں عابد علی نے 91 اور عبداللہ شفیق نے 71 رنز بنائے  

قومی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز اوپننگ جوڑی عابد علی اور عبداللہ شفیق نے کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے لگاتار دوسری اننگز میں 100 رنز کی شراکت داری قائم کر کے توفیق عمر اور عمران فرحت کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ توفیق عمر اور عمران فرحت نے 2003 میں جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں اننگز میں 100 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ عبداللہ شفیق 53 اور عابد علی 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

بنگلا دیش نے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز چار کھلاڑی آوٹ پر کیا تو حسن علی مشفیق الرحیم کو کلین  بولڈ کر دیا،انہوں نے 16 رنزبنائے۔