ویب ڈیسک : گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نےدورہ برطانیہ پرلندن میں ہاؤس آف لارڈز اور ہاؤسز آف پارلیمنٹ میں مصروف ترین دن گزارا۔ مختلف برطانوی سیاسی جماعتوں کےممبران پارلیمنٹ سے ملاقات میں سیاسی اور پاکستان برطانیہ تعلقات پر بات جیت کی گئی جبکہ چودھری سرور کے اعزاز میں لارڈ ضمیر چودھری کی جانب سے ہاؤس آف لارڈز میں ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نےدورہ برطانیہ پرلندن میں ہاؤس آف لارڈز اور ہاؤسز آف پارلیمنٹ میں مصروف ترین دن گزارا ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈ میں اہم ملاقاتیں۔ پہلے مسلم ایم پی کا اعزاز یافتہ چودھری محمد سرور سے ملنے ممبران پارلیمنٹ پہنچے۔ ہاؤس آف لارڈز میں لارڈ ضمیر چودھری ، لارڈ سعیدہ وارثی، لارڈ واجد سے ملاقات۔ ایم پی ورندر شرما، ایم پی تن من جیت سنگھ دیسی، ایم پی افضل خان سے ملاقات کی گئی۔
گورنر پنجاب چودھری محمدسرور کی ایشئن اوریجن سمیت دیگر ممبران برطانوی ممبر پارلیمنٹ سے ملاقات کی گئی۔ لارڈ ضمیر چودھری کی جانب سے ہاؤس آف لارڈز میں ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ چودھری محمدسرور کی جانب سے ممبران پارلیمنٹ سیاسی و پاکستان برطانیہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ گورنر پنجاب نے کہا پاکستان اور برطانیہ کے ہمیشہ سے اچھے تعلقات رہے اور اس میں کردار بھی ادا کیا۔
گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ یوکے ایڈ کو پاکستان کے مختلف سیکرٹرز کی بہتری کیلئے بڑھایا۔ برطانیہ کی پاکستان کیلئے یوکے ایڈ کم ہوئی اور مزید ہوسکتی اس پر کام کی ضرورت۔ پارلیمنٹ میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ممبران سے ملاقات ہوئی۔ پاکستان کی امن کیلئے خدمات اور کوروناجیسے دور میں کردارپرآگاہ کیا۔پرانےدوستوں سے مل کر اچھا لگاجبکہ پاکستانی ممبران کے اچھے تعلقات پر خوشی ہوئی۔