(سٹی 42) دن بدن بڑھتی مہنگائی نے عوام کی مشکلا ت بڑھا دی ہیں۔اس کی حالیہ مثا ل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضا فہ ہے۔اوگرا نے دسمبر کیلئےایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کرتے ہوئے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھریلو سلنڈر 23 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 88 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی 130 روپے کی جگہ اب 132 روپے فی کلو میں فروخت ہوگی۔ گھریلو سلنڈر 1530 روپے کی جگہ 1553 روپے اور کمرشل سلنڈر 5888 روپے کی جگہ اب 5976 روپے میں فروخت ہوگا۔
دوسری جانبوزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا. ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ پیٹرول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 105 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 15 دسمبر تک نافذ العمل رہیں گی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ برداشت کررہی ہے،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔