ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرحان سعید معروف سمارٹ فون کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر منتخب

فرحان سعید معروف سمارٹ فون کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس) سمارٹ فون انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے آئی ٹیل نے معروف اداکار اور گلوکار فرحان سعید کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر منتخب کر لیا۔ برینڈ ایمبیسڈر کی لانچنگ تقریب میں سی ای او آئی ٹیل ذیشان صفدر کا کہنا تھا کہ آئی ٹیل پاکستان مارکیٹ میں تیزی سے ترقی حاصل کررہا ہے۔
سمارٹ فونز انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے موبائل فون آئی ٹیل نے پاکستان کے معروف اداکار ،گلوکار اور ماڈل فرحان سعید کو بطور برانڈ ایمبیسڈر منتخب کر لیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں آئی ٹیل کے سی ای او ذیشان صفدر کا کہنا تھا کہ فرحان سعید کامیاب اداکار، گلوکار اور ماڈل ہیں۔ جس کی بنا پر انکو آئی ٹیل کا برانڈ ایمبیسڈر منتخب کیا گیا۔ سی ای او آئی ٹیل ذیشان صفدر کا کہنا تھا کہ آئی ٹیل کو بین الاقوامی برانڈ کی حیثیت حاصل ہے ۔ جس کو پاکستان میں بھی نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ آئی ٹیل 50 سے زیادہ ممالک میں فروحت کیا جارہا ہے۔ ہمارا مقصد مقامی طور پر اپنی جڑوں کو مضبوط کرنا اور سرمایہ کاری کرنا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer