(اکمل سومرو ) سرکاری کالجوں کے طلباءہو جائیں ہوشیار ، آن لائن کلاسز میں شرکت نہ کرنے والے طلباء کے بورڈ داخلے روکنے کا فیصلہ، طلباء کو اپنی حاضری 75 فیصد لازمی کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کے بندش کے دوران کالجوں میں آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے ان کلاسز کی مانیٹرنگ کا ٹاسک متعلقہ کالجوں کے پرنسپلز کو سونپی گیا ہے۔ تعلیمی بورڈ کی پالیسی کے تحت طلباء کو آن لائن کلاسز میں 75 فیصد حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے جنرل کالجز کے بعد کامرس کالجوں میں بھی آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آن لائن کلاسز لینے والے طلباء کا حاضری ریکارڈ کالج دفتر میں جمع ہوگا۔ کلاسز کی حاضری 75 فیصد سے کم ہونے کی زمہ داری طلباء پر عائد ہوگی اور اس میں رعائیت نہیں دی جائے گی۔
اس ضمن میں کالج اساتذہ کو آن لائن کلاس کی ریکارڈنگ اور حاضری کے سکرین شاٹس یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گیارہ جنوری تک کالجوں میں آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ان کلاسز میں طلباء کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔