ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر ضیااللہ کا کورونا سے انتقال ,سابق ہوم سیکرٹری وینٹی لیٹر پر شفٹ

ڈاکٹر ضیااللہ کا کورونا سے انتقال ,سابق ہوم سیکرٹری وینٹی لیٹر پر شفٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری.قیصرکھوکھر)کوروناکی دوسری لہر میں مزید شدت آگئی، شیخ زید ہسپتال کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر ضیا اللہ سمیت  4 کورونا سےانتقال کرگئے ۔سابق ہوم سیکرٹری حسن وسیم افضل کی حالت تشویشناک ہونے پر ان کو وینٹی لیٹر پر شفٹ کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق عالمی وباء کورونا کی دوسری لہر میں تیزی آگئی، لاہور میں صورت حال سنگین ہوگئی جس پر شہر کے 26 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کیاگیا، شیخ زید ہسپتال کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر ضیا اللہ سمیت  4افراد جان کی بازی ہار گئے،24 گھنٹوں کے دوران 231 نئےکیس رپورٹ ہوئے، ہاٹ سپاٹ پنجاب اسمبلی کے مزید6 ملازمین مبتلاہوئے،پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد 5 اساتذہ کے متاثر ہونے پر سات روز  کے لئے سیل کردیا گیا۔

سابق ہوم سیکرٹری پنجاب حسن وسیم افضل کو بھی کو رونا ہو گیا ۔علاج معالجہ کے لئے میوہسپتال داخل کروا دیا گیا۔سابق ہوم سیکرٹری پنجاب  کی حالت تشویشناک ہے، جہاں پر انہیں سانس کی تکلیف کے باعث انہیں وینٹی لیٹرز پر منتقل کر دیاگیا ہے۔سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ حسن وسیم افضل کی حالت انتہائی سنجیدہ ہے اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم ان پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اور علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر نے لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، پھیلاؤکی شرح بڑھ کر 6 اعشاریہ19 فیصد ہوگئی،61 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جن کی زندگیاں بچانے کی جدوجہد  جاری ہے،اموات میں اضافے اورمتاثرہ افراد کی بڑھتی تعداد پراقدامات کے لئے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

 پنجاب حکومت کی ہدایات پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے شہر کے 24 ہاٹ سپاٹ علاقے جہاں کورونا کے کیسز زیادہ ہیں وہاں8 دسمبر تک سمارٹ لاک ڈائون کا نوٹی فکیشن جاری کیا، نوٹی فکیشن جاری ہونے کے باوجود کسی بھی علاقے میں تاحال لاک ڈائون نہیں کیا گیا،سمارٹ لاک ڈائون نظر انداز کرنے کی وجہ سے مزید کورونا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے لاک ڈائون کے لیے تاحال نفری فراہم نہیں کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer