سٹی 42:’’بیوی واپس کرو‘‘ نوجوان نے سسرال کے سامنے دھرنا دے دیا۔
ہوا یوں کہ مشتاق علی نامی نوجوان نے بیوی کی واپسی کیلئے سسرالیوں کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔ اس نے مختلف پلے کارڈز بھی اپنے ساتھ رکھے ہوئے ہیں جن میں سے ایک پر ’میری بیوی واپس کرو‘ لکھا ہوا ہے۔
مشتاق علی کا کہنا ہے کہ اس نے زیبا سے نکاح کیا ہے جس کے دسیوں گواہ موجود ہیں۔ جب تک اس کی بیوی کو اس کے پاس نہیں آنے دیا جائے گا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔
نوجوان نے بتایا کہ ان کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی ، اس کی بیوی 4 ماہ پہلے میکے آئی اور دوبارہ واپس نہیں گئی۔ اسے میرے سسرال والے میرے پاس آنے سے روک رہے ہیں۔دوسری جانب نوجوان کے دھرنا دینے کے بعد اس کے سسرال والے گھر کو تالا لگا کر غائب ہوگئے ہیں اور ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چنائی شہر میں پیش آیا جو بھارتی پنجاب کا دارالحکومت ہے۔