ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک نے ایک اور جان لے لی

ٹک ٹاک نے ایک اور جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹک ٹاک کا چسکا ایک اور شخص کی  جان لے گیا،  کراچی میں ویڈیو بناتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ سے اچانک گولی چل گئی اور وہ موقع پر اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

  

 تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے گلش معمار میں ایک فلور ملز میں تعینات سیکیورٹی گارڈ گن پکڑ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی اور وہ اپنی ہی گولی سے جاں بحق ہوگیا۔ انور علی نامی گارڈ کے ہمراہ اسکا دوست بھی تھا جو ویڈیو شوٹ کررہا تھا، دوست نے گن لوڈ کرنے سے منع بھی کیا لیکن اس نے ایک نہ سنی اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

  

 کراچی پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ دیگر قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔ یاد  رہے کہ ٹک ٹاک کے چکر میں اپنی جان کھو دینا کوئی نئی بات  نہیں اس سے قبل بھی متعدد ایسی خبریں آچکی ہیں۔ ٹک ٹاک پر بچے اور نوجوانوں کے علاوہ بوڑھے صارفین بھی ویڈیو شوٹ کرتے نظر آتے ہیں۔

یاد رہے ٹک ٹاک کا منفی استعمال جانیں لیتا ہے تو مثبت استعمال کروڑ پتی بھی بنادیتا ہے۔چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے رکھنے اور اپنا آپ منوانے کا نادر موقع فراہم کیا اور ہم نے کئی لوگوں کو اس ایپ کے ذریعے راتوں رات سٹار بنتے ہوئے دیکھا ہے۔ اب اس امریکی شخص ہی کو دیکھ لیں جو بے گھر تھا مگر ٹک ٹاک کی بدولت اب وہ کروڑوں روپے مالیت کے گھر کا مالک بن گیا ہے۔


میل آن لائن کے مطابق اس 37سالہ شخص کا نام ناتھن اپوڈیکا ہے جو ایک وقت میں انتہائی غریب اور بے گھر تھا۔ اس نے ٹک ٹاک پر اکاﺅنٹ بنایا اور اس کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہو گئی اور اس کا اکاﺅنٹ مقبولیت کے زینے چڑھنے لگا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer