(سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کا نامور نام جو کسی تعریف کامحتاج نہیں،ان کے مداح پاکستان سمیت سرحد پار بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی شادی کی بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شادی میرا ذاتی فیصلہ ہے۔میرے لئے رشتے تلاش کرنا چھوڑ دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں،اپنی شادی کے بارے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے بارے تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات تردید کرتےسماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر ٹویٹ کیا، اس میں انہوں سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کیا، ٹویٹر پیغام میں کہا کہ شادی میرا ذاتی فیصلہ ہے، جب بھی ہوگی تو لوگوں کو پتہ چل جائے گا۔ اس سے متعلق باتیں اور میرے لئے رشتے تلاش کرنا چھوڑ دیں۔
اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ دو سال پرانے انٹرویو میں کی جانے والی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جارہا ہے، اور اس سے غیر ضروری اور چٹ پٹی سرخیاں بنائی جارہی ہیں۔ اپنے پیغام کے آخر میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا۔
Who I choose to marry is my personal decision & ppl will know when it happens! Take a chill pill guys & stop matchmaking!✋????Let’s not take a throwaway line in a 2-year-old interview out of context & make unnecessarily juicy headlines. Aur b gham hain zamane mein Shadi k siwaa! LOL
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 29, 2020
واضح رہے کہ فلم انڈسڑی کی سپر سٹار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دلچسپ سوالات کے جوابات دیے، میزبان کی جانب سے ان کی ذاتی زندگی پر بھی اہم سوال کیا گیا جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے جواب دیا،میزبان نے ازدواجی زندگی کے بارے سوال کیا کہ ان کے خیال میں شوہر کیسا ہونا چاہیے؟
تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہناتھا کہ سب سے پہلے اخلاق اچھا ہو،مردانہ وجاہت والے ایسے مرد پسند ہیں جن کا قد بھی لمبا ہو اور احساس وفکر مند انسان ہو،میزبان نے کہا کہ میری نظر میں بلکل ایسا ہی ایک مرد ہے جو بہت مقبول اور اثر رسوخ والے بھی ہیں اور وہ پہلی بار رکن اسمبلی بھی بنے ہیں۔
مہوش نے کہا کہ آپ بلاول بھٹو زرداری کی بات تو نہیں کر رہی ہیں؟ میزبان نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بلاول بھٹو ہوں ایسے مرد تو آپ کو کوئی پریشانی تو نہیں ہوگی؟میزبان نے کہا کہ اگر وہ ان کی شادی کی بات بلاول بھٹو زرداری سے چلائیں تو انہیں تو کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا؟ جس پرمہوش کہا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں۔