"پاکستان میں معاشی ترقی کا سفر ڈراؤنا خواب بن گیا ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقار گھمن ) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کہتے ہیں حکومت آرمی چیف کی طرح چیف الیکشن کمشنر کے معاملے کو بھی متنازعہ بنانا چاہتی ہے، وزیراعظم آئینی طور پر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے مشاورت کے پابند ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے سردارایاز صادق اور عظمی بخاری کے ہمراہ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پاکستان کو تجربوں پر چلا رہی ہے، آرمی چیف کے معاملے میں جگ ہنسائی کے بعد اب چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر بھی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنی معاشی ٹیم کو کس بات کی مبارک باد دے رہے ہیں جبکہ معیشت تو ڈوب چکی ہے، آلو پیاز ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر ہیں، آج پاکستان میں معاشی ترقی کا سفر ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے مقاصد پورے ہوگئے تو تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔ حکومت نے قائمہ کمیٹوں کو بھیجے بغیر آرڈیننس منظور کروائے جو ہمارے مطالبے پر واپس لے لئے گئے۔