عبدالرزاق نے قومی ٹیم کی سلیکشن پر سوالات اٹھا دیئے

عبدالرزاق نے قومی ٹیم کی سلیکشن پر سوالات اٹھا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاران یامین ) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے آسٹریلیا میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھا دیئے، کہتے ہیں کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ٹیم میں تین تبدیلیوں سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز مشکل ہیں، باولر کو درست لائن لنتھ سے گیند کرنی ہوتی ہے جبکہ بیٹسمین کو خطرناک جگہ پر پڑنے والی گیند کو چھوڑنا ہوتا ہے۔ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم سلیکشن بارے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیوں سے منفی اثرات مرتب ہوں گے، حارث سہیل ٹیسٹ میچ کا کھلاڑی ہے، اسے ٹی 20 یا ون ڈے میں زیادہ کھلایا جارہا ہے، اگر پہلے میچ میں ناکام ہوا تھا تو اسے دوسرا موقع ملنا چاہیے تھا۔

عبدالرزاق نے کا مزید کہنا تھا کہ منیجمنٹ میں موجود لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ بہتر فیلڈنگ، باؤلنگ، بیٹنگ یا پھر ہیڈ کوچ ہیں۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں بڑی ٹیم کی کوچنگ آفر ہوگی تو انکار کردیں گے۔