"پولیس کوعوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا ہوگا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پنجاب حکومت کی ترجیحات ہیں، ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری اور آئی جی نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے میجر (ر) اعظم سلیمان کو چیف سیکرٹری کے عہدے پر تعیناتی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر سطح پر شفافیت، گڈگورننس اور کرپشن فری کلچر کو فروغ دینے کی پالیسی اپنائی ہے، صوبے میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دینا ہے، انتظامیہ غیر جانبدار رہ کر فرائض سر انجام دے، میری تمام تر سپورٹ ان کے سا تھ ہوگی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیرسے کہا کہ پولیس کو قیام امن کیلئے عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا ہوگا، امن کے قیام اور جرائم کے سدباب کیلئے پولیس کو وسائل کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی،تھانوں میں عام آدمی کی دادرسی کیلئے پولیس کو فعال انداز میں کام کرنا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسروں او ر اہلکاروں نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، پولیس کو قیام امن کیلئے عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا ہوگا، امن کے قیام اور جرائم کے سدباب کیلئے پولیس کو وسائل کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی

Sughra Afzal

Content Writer