ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبیعت بدستور ناساز

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبیعت بدستور ناساز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبیعت بدستور ناساز، میاں نواز شریف لندن برج واقعہ کے باعث ہسپتال سے اپنے بلڈ ٹیسٹ نہ کروا سکے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبیعت سنبھل نہ سکی، لندن میں ان کا علاج جاری ہے۔ آج میاں نوازشریف کے مزید کے ٹیسٹ ہونا تھے تاکہ ڈاکٹرز ان کی صحت کی صورتحال جان سکیں ۔ میاں نوازشریف نے لندن برج ہسپتال میں ہیماٹولوجسٹ کو بھی اپنا چیک اپ کروانا تھا تاہم لندن برج واقعہ کے باعث ہسپتال نہ پہنچ سکے اور راستے سے ہی واپس ایون فیلڈ روانہ ہو گئے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا جمعہ کے روز بلڈ ٹیسٹ تو نہیں ہوسکا تاہم آئندہ دنوں میں اہم میڈیکل ٹیسٹ ہوں گے، شریف فیملی کو میاں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے تاکہ ان کے مزید علاج کے حوالے سے ڈاکٹرز آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرسکیں۔

                    

Shazia Bashir

Content Writer