(سٹی42) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں واقع ہوسٹل سے میو ہسپتال کے ٹرینی ڈاکٹر کی نعش بر آمد ، ڈاکٹر کی ہلاکت قتل ہے یا خودکشی، یا پھر اس کی موت طبعی ہے ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں واقع ہوسٹل کے واش روم سے میو ہسپتال کے ٹرینی ڈاکٹر مزمل کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوادیا۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے ڈاکٹر مزمل کی پراسرار ہلاکت کا سراغ لگانے کے لیے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکےتفتیش شروع کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل ہے یا خود کشی یاطبعی موت ، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔