(ندیم خالد) بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد 3000 سکھ یاتری ریلوے اسٹیشن سے براستہ واہگہ بارڈر بھارت روانہ ہو گئے ہیں ،سکھ یاتریوں نےپاکستان کی جانب سےسہولیات کےاقدام کو خوب سراہا۔
تفصیلات کے مطابق بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کی تقر یبات کے بعد سکھ یاتری اپنے ملک روانہ ہوگئے۔ سکھ یاتریوں نے 10 روز قیام کےدوران اپنے مقدس مقامات میں مذہبی رسومات ادا کیں ۔3000 سے زائد سکھ یاتریوں کو 3 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے براستہ واہگہ باڈر بھارت روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک نے سکھ یاتریوں کو تحائف دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔سکھ یا تری پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے مطمئن دکھائی دیئے اور پاکستان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے رہے ، ان کا کہنا تھا کہ کرتارپورباڈر کھولنا احسن اقدام ہے۔سکھ یاتری راہداری کے افتتاح پر خاصے خوش دکھائی دیئے کہتے ہیں کہ آئندہ برس براستہ کرتار پور راہداری آسانی سے پاکستان آ سکیں گے.
سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈطارق وزیرخان نےیاتریوں کوالوداع کیا۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کوتحائف بھی پیش کئےگئے۔یاتریوں کےجتھےکےپردھان سردارامرجیت سنگھ رخصی کےوقت جذباتی ہوگئے۔ریلوے سٹیشن پرسکھ مسلم دوستی زندہ باد،پاکستان زندہ باد کےنعرے لگائے گئے۔