بے گھر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت نے شاندار اعلان کردیا

بے گھر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت نے شاندار اعلان کردیا
کیپشن: City42 - House, Govt, Loan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سالک نواز) صوبائی وزیر  ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس زمین موجود ہے، انہیں گھر کی تعمیر کیلئے آسان شرائط پر قرضے دیں گے۔جنوری کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم عمران خان منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے.

تفصیلات کے مطابق شاہین کمپلیکس میں اربن یونٹ کے دفتر میں صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو سستے گھروں کے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ  وزیر اعظم نے 100 دنوں میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق 14 میٹنگز کیں۔ لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں گھروں کی کمی کا سامنا ہے۔ ان شہروں کو ابتدائی طور پر فوکس کریں گے۔جنوری کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم عمران خان منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ کوشش ہے کہ 3 اور 5 مرلہ کے مکان بنائے جائیں۔ سیالکوٹ اور اوکاڑہ میں اپارٹمنٹس بلاک بھی بنائیں گے۔

میاں محمودالرشید نے کہا کہ پرائیویٹ ڈویلپرز کو 90 دن میں تمام این او سی جاری کریں گے۔ آشیانہ منصوبے کو چلانے سے متعلق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آئندہ میٹنگ میں فیصلہ ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer