ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کوہستان کے دو سابق ایم پی ایز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیر آباد کہہ دیا۔
سابق ایم پی ایز عبدالغفار اور محمد دیدار خان نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ سابق ایم پی ایز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 9 مئی سیاہ ترین دن ہے اس کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔ تحریک انصاف نے 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی ہے۔
واضح رہے کہ سابق ایم پی اے عبدالغفار پی کے 26 اور ایم پی اے محمد دیدار خان پی کے 25 سے ایم پی اے منتخت ہوئے تھے۔