پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کا سینیٹ ، قومی اسمبلی اور پیمرا ہیڈ کوارٹرزکا تعلیمی دورہ

 پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کا سینیٹ ، قومی اسمبلی اور پیمرا ہیڈ کوارٹرزکا تعلیمی دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماسٹرز آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے طلباء نے، پروفیسر ڈاکٹر عامر سعید صاحب کی سربراہی میں، سینیٹ اور قومی اسمبلی کا تعلیمی دورہ کیا۔

اس موقع پر طلباء کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے کام کے طریقہ کار اور پاکستان کی گورننس میں ان اداروں کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ طلباء کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مختلف تاریخی ادوار کے بارے میں تفصیل سے آگاہی فراہم کی گئی۔ طلباء نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی عمارت کے مختلف حصے دیکھے۔

اس موقع پر متعلقہ عملہ نے طلباء اور شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر سعید نے  پنجاب یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹیو سائینسز اور طلبا کی طرف سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یقینا" یہ دورہ طلباء کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا جس سے طلباء کے عملی علم میں اضافہ ہو گا۔ طلباء نے یہ نادر موقع فراہم کرنے پر پروفیسر ڈاکٹر عامر سعید اور سینیٹ اور قومی اسمبلی کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں ماسٹرز آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے طلباء نے پروفیسر ڈاکٹر عامر سعید صاحب کی سربراہی میں، پیمرا ہیڈ کوارٹرز کا تعلیمی دورہ بھی کیا۔ طلباء کو پیمرا کے کردار اور  کام کے طریقہ کار کے بارے بریفنگ دی گئی۔ طلباء کو میڈیا مانیٹرنگ  کے جدید نظام کے بارے میں تفصیل سے آگاہی فراہم کی گئی۔طلباء کو میڈیا کی اہمیت اور ریگولیشن کے قوانین پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، متعلقہ عملہ نے طلباء اور شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

طلباء نے مانیٹر نگ سیل کا دورہ بھی کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر سعید نے پنجاب یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹیو سائینسز اور طلبا کی طرف سے چیئرمین پیمرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یقینا" یہ دورہ طلباء کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا جس سے طلباء کے عملی علم میں اضافہ ہو گا۔طلباء نے یہ نادر موقع فراہم کرنے پر پروفیسر ڈاکٹر عامر سعید اور پیمرا افسران کا شکریہ ادا کیا۔