ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی سے لا تعلقی اختیار کرنے والے رہنماؤں کی کل پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

Pti,15 Mna and mpa,will join,peoples party,City42
کیپشن: Peoples party flag,City 42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی سے لا تعلقی کرنے والے رہنماوں کی کل پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان جنوبی پنجاب سے کل پندرہ سے زائد سابق ایم این ایز، ایم پی ایز پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ 

   ذارئع کے مطابق شمولیت کا اعلان سابق صدر آصف علی زرداری  کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ آصف علی زرداری کل رات 8 بجے مخدوم ہاؤس ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، سید حسن مرتضی، رانا فاروق اور دیگر بھی شامل ہوں گے،کل پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تعلق مظفرگڑھ، رحیم یار خان، خانیوال بہاولنگر سے ہے،آئندہ چند دنوں تک مرحلہ وار مزید پی ٹی آئی چھوڑنے والے بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے۔