چینی خلائی جہاز شین زو خلا میں اسپیس اسٹیشن سےمنسلک ہوگیا

China\'s Shenzhou-16 crewed spaceship docks with space station combination, City42
کیپشن: چین کا خلائی جہاز شین زو 16 تیان گونگ منگل کے روز  خلا میں موجود چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ کامیابی کے ساتھ منسلک ہوگیا۔ فوٹو: چائنہ نیوزسروس
سورس: Twitter, China News Service
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: چین کا خلائی جہاز شین زو 16 تیان گونگ منگل کے روز  خلا میں موجود چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ کامیابی کے ساتھ منسلک ہوگیا۔ 

چین کی سینہوا نیوز ایجنسی نے چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے حوالہ سے بتایا کہ منگل کے روز خلائی جہاز شین زو 16 کےخلا میں موجود اسپیس اسٹیشن کے ساتھ اٹیچ ہونے کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

شین زو اسپیس شپ کو شمال مغربی چین میں جن شوان سیٹلائیٹ لانچنگ سنٹر سے لانگ مارچ 2 ایف کیرئیر راکٹ کے زریعہ خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔ جہاز میں خلائی سائنسدان جن ہائی پن، زو یینگ زو اور مدار میں پے لوڈ آپریشنز کے سویلین ماہر پروفیسر گوئی ہائی شاو  موجود ہیں۔

یونیورسٹی پروفیسر  گوئی خلا میں جانے والے پہلے چینی شہری ہیں۔