عمران خان کےگھر کی تلاشی کےلئےنئےسرچ وارنٹ جاری

Anti-Terrorist Court Lahore issues new search warrant for a search operation at Imran Khan's house, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نےعمران خان کے گھرکی تلاشی کے لئےنئے سرچ وارنٹ جاری کر دئیے۔

منگل کے روز لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کے گھر کے سرچ وارنٹ کی منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت کرنے کے بعدعمران خان کی سرچ وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی اور پولیس کو نئے سرچ وارنٹ جاری کر کے تلاشی کا عمل مکمل کرنے کی اجازت دے دی۔عمران خان کے وکلاء کی جانب سے سرچ وارنٹ منسوخی کی استدعا کی گئی تھی۔

انسداد دہشتگردی عددالت کی جج کو تفتیشی افسر نے پولیس رپورٹ پیش کرتے ہوئےعمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی اجازت طلب کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ عمران خان کے گھر کی تلاشی اب تک نہیں ہو سکی۔ 18 مئی کو جاری ہونے والے سرچ وارنٹ پرانے ہو گئے ہیں۔  تلاشی لینے کے لئےنئےسرچ وارنٹ کی ضرورت ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سرچ وارنٹ جاری کیے ۔

عدالت میں ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے رپورٹ جمع کرا دی گئی۔عدالت نے عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس کی درخواست منظور کر لی۔