چین نے اپنا پہلا سویلین خلاباز اسپیس میں بھیج دیا

 چین نے اپنا پہلا سویلین خلاباز اسپیس میں بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: چین نے  اپنا پہلاسویلین خلاباز اسپیس میں بھیج دیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کا خلائی جہاز Shenzhou-16 تین چینی خلا بازوں کو لے کر ٹیان گانگ خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگیا۔اس مشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سوار ایک سویلین سائنسدان ہیں ۔

یونیورسٹی کے پروفیسر گوئی ہائیچاؤ خلا میں جانے والے پہلے چینی شہری ہیں۔چین رواں عشرے کے آخر تک چاند پر بھی انسانی مشن بھیجنا چا ہتا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق چین کا یہ مشن خلائی اسٹیشن پر مختلف تجربات بھی کرے گا۔