جلاؤ گھیراؤ کیس، عمران خان تفتیش کیلئے جے آئی ٹی میں طلب

جلاؤ گھیراؤ کیس، عمران خان تفتیش کیلئے جے آئی ٹی میں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کو آج 4 بجے طلب کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا ہے جن سے 9 مئی کے سانحے پر تفتیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے،عمران خان متعدد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں، 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جےآئی ٹیزبنارکھی ہیں، تاہم عمران خان جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں ؟ یہ فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔