ویب ڈیسک: عمران خان کے گرفتاری کے بعد 9 مئی کو خوازہ خیلہ مٹہ چوک میں احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کے دفعات شامل ، اس کے علاوہ 7 اے ٹی اے اور مزید دفعات زیر تفتیش شامل ہوسکتے ہیں۔احتجاج میں شرکت کرنے والے ، نفرت انگیز تقاریر اور اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے مزید افراد بھی ایف آئی آر میں شامل ہوسکتے ہیں۔