پہلے کورونا، اب ایک اوروبا،خطرے کی گھنٹی بج گئی

monkey pox,Pakistani,epidemic
کیپشن: Laboratory,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)پہلے کورونا اور اب منکی پاکس لیکن ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیبارٹریز میں تشخیص کی سہولت ہی میسر نہیں ، کورونا وبا کے دوران بھی ہسپتالوں کی لیبارٹریز کو اپ گریڈ نہیں کیا جاسکا ۔ٹیجتگ ہسپتال ہیضہ کی تشخیص کی سہولت سے بھی محروم ہیں ۔
نام کے ٹیچنگ ہسپتال لیکن تشخیصی سہولتیں عام ہسپتالوں کے برابر ، شہر میں سوائے جناح اور جنرل ہسپتال کے کسی بھی ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وبا کے دوران تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت فراہم نہیں کی جاسکی تھی اور دو برس بعد بھی ٹیچنگ ہسپتال کورونا کے ٹیسٹ کیلئے پرائمری ہیلتھ کی لیب کے مرہون منت تھے ۔

اب منکی پاکس بیماری کا خدشہ ہے لیکن کسی بھی ٹیچنگ ہسپتال کی لیبارٹری میں منکی پاکس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کی سہولت مہیا نہیں کیا گئی ہے ۔ حالیہ گرمی کے باعث ہیضہ اور ڈائریا کے کیسز بڑھ گئے لیکن ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیبارٹریز میں ہیضہ کے تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت بھی میسر نہیں ہے ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی عدم توجہی کی وجہ سے ٹیچنگ ہسپتالوں کی پتھالوجی لیبارٹریوں کو اپ گریڈ ہی نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وبائی امراض کی بروقت تشخیص تک سے یہ بڑی علاجگاہیں قاصر ہیں ۔