ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ 2022، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ ہوگا؟

بجٹ 2022، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ ہوگا؟
کیپشن: Govt employees
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بجٹ 2022 میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم تجویز سامنےآئی، وزارت خزانہ کی جانب سے سمری منظوری کے لئے بھیجی جاری ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق تنخواہوں میں اضافے کے منتظر   سرکاری ملازمین بجٹ 2022 پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، وزارت خرانہ نے سمری منظوری کے لئے ارسال کردی ہے جس کے تحت ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا،اتحادی جماعتوں,وزارتوں نےملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے20 فیصد اضافے کی تجاویز حکومت کو پیش کی، حکومت کی جانب سے حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خزانہ نےآئی ایم ایف کی شرائط اور ملکی معیشت کے پیش نظر پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات مکمل ہونے تک آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجاویز دی جبکہ حکومتی اتحادیوں اور دیگر وزارتوں کی جانب سے مہنگائی کے پیش نظر وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 تا 20 فیصد اضافے کی تجاویزوزیراعظم اور کابینہ کو پیش کی جائے گی۔

 وزارت خزانہ نےپےاینڈ پنشن کمیشن کو سفارشات مکمل کرنے کو 30 جون 2022 تک توسیع دی ہے،وفاقی ملازمین کے تنظیمی ڈھانچے،تنخواہوں اور پنشن کے نظام میں اصلاحات پر عملدرآمد 2023-24 کے بجٹ سے ہونے کا امکان ہے۔

تاہم پےاینڈ پنشن کمیشن نے اپنی سفارشات پر مشتمل رپورٹ مکمل نہیں کی ہیں،کمیشن نے رپورٹ مکمل کرنے کے لئے  وزارت خزانہ سے 30 جون تک مہلت مانگی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer