(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کا ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کو آئندہ ہفتے عہدے سے فارغ کرنےکا فیصلہ کیاتھا، انہوں نے خود ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو بھجوا دیاہے ۔پنجاب حکومت کا ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کو آئندہ ہفتے عہدے سے فارغ کرنےکا فیصلہ کیا تھا، شہزاد شوکت کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا جا رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق یکم جون کے بعد نئے گورنر کی تقرری کے ساتھ ہی ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کو ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نئے ایڈووکیٹ جنرل بارے وکلاء رہنماوں سے مشاورت مکمل کرچکے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی اس حوالےسے مشاورت ہوچکی ہے، ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کوحکومت پنجاب کی حمایت حاصل نہ ہونے کے باعث وہ عملاً غیر فعال ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت وقت کی نارضگی کے باوجود احمد اویس نوکری بچانے میں مصروف ہیں۔
متوقع نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت ایک پروفیشنل وکیل ہیں، جبکہ اس وقت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چودھری جواد یعقوب حکومتی کیسز کا بھرپور دفاع کررہے ہیں۔