عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئےحکومت کا بڑا اقدام

Punjab government,audit,flour mills
کیپشن: Flour
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب حکومت نے عوام کو سستا اور معیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ خواراک کو فلور ملوں کے مکمل آڈٹ کا حکم دے دیا ہے ۔لاہور میں آٹا سپلائی میں خرد برد کرنے پر فلور ملز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

 پنجاب حکومت نے عوام سستا آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ذخیرہ اندازوں کے خلاف کارروائی کے احکامات دیے ہیں جس پر محکمہ خوارک پنجاب میں اپنی ٹیموں کو باقاعدہ متحرک کردیا ہے اور ملوں کا آڈٹ شروع کردیا ہے ۔

لاہور میں 6 فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ آٹے اور گندم کی غیر قانونی نقل و حمل پر محکمہ خوراک کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تین گاڑیوں اپنے قبضے میں لیکر ایف آئی آر درج کراد ی گئی ہے ۔جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔