سیاحت کی ترقی، عالمی انڈیکس میں پاکستان 6 درجے اوپر چلا گیا

سیاحت کی ترقی، عالمی انڈیکس میں پاکستان 6 درجے اوپر چلا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ سیاحت کے شعبے میں پاکستان کی عالمی رینکنگ میں بہتری سامنے آئی ہے اور سیاحت کی ترقی کے حوالے سے عالمی انڈیکس میں پاکستان 6درجے اوپر چلا گیا ہے ۔

ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے حال ہی میں شائع کی گئی ٹریول اینڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ انڈیکس 2021 کے مطابق پاکستان گزشتہ برس عالمی رینکنگ میں 89 نمبر پر تھا جو اب 83ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ ایشیاء پیسفیک میں پاکستان کے علاوہ انڈونیشیا اور ویتنام نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ویتنام 52 ویں نمبر سے 60 ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ انڈونیشیا 44ویں نمبرسے ترقی کر کے 32ویں نمبر پر آ گیا ہے۔